BAZM E TASAWWUF 28-04-16 to 09-05-16

[4/26, 1:55 AM] ‪+92 333 3610053‬: http://www.idreesia.com/ur/iitaleem/rbth
[4/26, 10:16 AM] ‪+92 341 2300043‬: Jazak Allah
[4/26, 10:56 AM] ‪+92 334 2005008‬: محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا..
"دو چیزیں ایسی ہیں جن کو آدمی ناپسند ہی کرتا ہے (حالانکہ ان میں اس کیلئے بڑی بہتری ہوتی ہے)..
ایک تو وہ موت کو پسند نہیں کرتا ___ حالانکہ موت اس کیلئے فتنہ سے بہتر ہے اور دوسرے وہ مال کی کمی اور ناداری کو نہیں پسند کرتا ___ حالانکہ مال کی کمی آخرت کے حساب کو بہت مختصر اور ہلکا کرنے والی ہے.." (مسند احمد)
تشریح:-
واقعہ یہی ہے کہ آدمی موت سے اور ناداری و افلاس سے گھبراتا ہے اور اس سے بچنا چاہتا ہے حالانکہ موت اس لحاظ سے بڑی نعمت ہے کہ مرنے کے بعد آدمی دنیا کے دین سوز فتنوں سے مامون و محفوظ ہو جاتا ہے اور مال و دولت کی کمی اس لحاظ سے بڑی نعمت ہے کہ ناداروں اور مفلسوں کو آخرت میں بہت مختصر حساب دینا ہوگا اور وہ اس سخت مرحلہ سے بڑی جلدی اور آسانی سے فارغ ہوجائیں گے.....
جب انسان افلاس و ناداری میں مبتلا ہو یا کسی عزیز قریب کی موت کا صدمہ اس کو پہنچا ہو تو اس وقت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسطرح کے ارشادات سے بڑی تسکین اور تسلی حاصل کرسکتا ہے..
بحوالہ معارف الحدیث، جلد۲، حدیث۵۱، صفحہ۶۳..
[4/26, 11:02 AM] ‪+92 334 2005008‬: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا..
"جس نے اللہ ہی کے لئے کسی سے
محبت کی اور اللہ ہی کے لئے دشمنی کی اور اللہ ہی کے لئے دیا (جس کو جو کچھ دیا) اور اللہ ہی کے واسطے منع کیا اور نہ دیا (جس کو منع کرنا اور نہ دینا عنداللہ بہتر سمجھا) تو اس نے اپنے ایمان کی تکمیل کرلی.." (رواہ ابو داؤد)
تشریح:-
مطلب یہ ہے کہ جس شخص نے اپنے حرکات و سکنات اور اپنے جذبات کو اسی طرح مرضی الہی کے تابع کردیا کہ وہ جس سے تعلق جوڑتا ہے اللہ ہی کی رضا کیلئے جوڑتا ہے اور جس سے توڑتا ہے اللہ ہی کی رضا کے لئے ___ جس کو دیتا ہے اللہ ہی کے لئے دیتا ہے اور جس کو دینے سے ہاتھ روکتا ہے صرف اللہ ہی کی خوشنودی کے لئے روکتا ہے..
غرض جس کے ایجالی اور سلبی قلبی رحجانات اور جذبات مثلا" محبت اور عداوت اور اسی طرح مثبت و منفی اور ظاہری افعال و حرکات مثلا" کسی کو کچھ دینا یا نہ دینا ، یہ سب اللہ ہی کے واسطے ہونے لگیں اور بجز رضا الہی کے کوئی اور محرک اور داعیہ اسکے اعمال و افعال کے لئے نہ رہے , الغرض تعلق باللہ اور کامل عبدیت کا یہ مقام جس کو حاصل ہو جائے اس کا ایمان کامل ہوگیا..
بحوالہ معارف الحدیث، جلد۱، حدیث۳۶، صفحہ۹۵..
[4/26, 11:10 AM] ‪+92 334 2005008‬: حضرت بہلول دانا مجذوب ؒ شہر بغداد سے باہر ریتیلے میدان ریت کے گھروندے بنا رہے تھے۔ ملکہ بغداد وہاں سے گزری اور عرض کرنے لگی کہ حضرت یہاں میداں میں آپ کیا کر رہے ہیں؟ بہلول دانا ؒ نے نہایت لاپرواہی سے جواب دیا کہ میں یہاں جنتی محل بنا رہا ہوں۔
زبیدہ نے عرض کی کہ کیا آپ کوئی محل میرے ہاتھ بھی فروخت کریں گے؟َ حضرت بہلول دانا مجذوب ؒ کہنے لگے ہاں ہاں! میں بناتا بھی ہوں اور فروخت بھی کرتا ہوں۔ وہ بولی کہ اچھا تو ایک محل آپ مجھے دے دیجئے۔ جو قیمت آپ فرمائیں میں دینے کو تیار ہوں، حضرت بہلول دانا مجذوب ؒ نے فرمایا کہ جاؤ تیس درہم میں ایک محل میں نے تمہارے ہاتھ بیچ دیا۔ ملکہ تیس درہم درویش کے قدم میں رکھ کر روانہ ہو گئی، گھر جا کر اپنے شوہر ہارون رشید شاہ بغدادی سے یہ ماجرہ سنایا تو بادشاہ زبیدہ کے بھولے پن پر ہنس دہا مگر جب رات کو سویا تو خواب میں دیکھا کہ میدان محشر قائم ہے اور جنتی محلات نظروں کے سامنے ہیں ، اچانک دیکھا کہ ایک محل پر ملکہ بغداد زبیدہ کا نام لکھا ہوا دیکھا۔ صبح ہوتے ہی اپنا خواب زبیدہ کو سنایا اور کہا کہ جلد مجھے حضرت بہلول دانا مجذوب ؒ کی خدمت میں لے چلو ۔ چنانچہ دونوں میاں بیوی بہلول داناؒ کے پاس پہنچے اور دیکھا کہ آپ بدستور ریت کے گروندے انہماک سے بنا رہے ہیں۔ ہارون رشید بولا کہ حضور میں بھی ایک جنتی محل خریدوں گا، انھوں نے فرمایا کہ ہاں ہاں خرید لو ایک محل کی قیمت تیس ہزار درہم ہیں ، ہارون رشید نے سوال اۤٹھایا کہ ابھی کل ہی تو آپ نے میری بیوی کو تیس درہم میں ایک محل دیا ہے اور آج مجھ سے تیس ہزار مانگ رہے ہیں ، حضرت بہلول دانا مجذوب ؒ نے جواب دیا کہ بھائی تمہاری بیوی نے بغیر دیکھے ہوئے محل خریدا تھا اور تم تو دیکھ بھال کر خرید رہے ہو اس لیے دام بڑگۓ۔
سبحان اللہ محبوبان خدا کے اختیارات و تصرفات کا کیا کہنا :
اس در کے گدا بھر دیتے ہیں شاہان جہاں کی جھولی کو....
محتاج کا جب یہ عالم ہے۔ مختار کا عالم کیا ہو گا ؟   ...
[4/26, 11:12 AM] ‪+92 334 2005008‬: حضرت نواس بن سمعانؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اَلْبِرُّ حُسْنُ الْخُلْقِ وَالْاِثْمُ مَا حَاکَ فِیْ صَدْرِکَ وَکَرِھْتً اَنْ یطلع علیہ النَّاسُ (مسلم)
یعنی ’’نیکی اخلاق و کردار کی اچھائی کا نام ہے، اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں خلش پیدا کرے اور تو اس بات کو ناپسند کرے کہ لوگ اس سے آگاہ ہوں۔‘‘
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ کیا چیز ہے جو کثرت سے لوگوں کے جنت میں داخلے کا ذریعہ بنے گی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تَقوَی اللّٰہِ وَحُسْنُ الْخُلْقِ یعنی خدا خوفی اور حسن خلق۔ پھر عرض کیا گیا کہ وہ کیا چیز ہے جو لوگوں کو کثرت سے جہنم میں لے جانے کا سبب بنے گی۔ فرمایا: اَلْفَمُ وَالْفَرْجُ یعنی منہ اور شرمگاہ (ترمذی)
حضرت ابو ہریرہؓ ہی نے حضور کا یہ ارشاد نقل فرمایا ہے کہ:
اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا (ترمذی)
یعنی ’’مومنوں میں سے زیادہ کامل ایمان والے وہ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہیں۔‘‘
مندرجہ بالا توضیحات اس امر کے اثبات کے لئے کافی ہیں کہ ہر قسم کی نیکی اور اخلاقی عظمت دراصل حسنِ خلق ہی کی تعریف میں آتی ہے.
[4/26, 11:16 AM] ‪+92 334 2005008‬: معرفت صرف اس سینے میں جگہ پا تی ہے جو ہر قسم کے منفی احساس سے خالی ہو ،جس دل میں نفرت انتقام اور غصہ ہو اس دل میں معرفت جگہ نہں پا سکتی ....
[4/26, 11:16 AM] ‪+92 334 2005008‬: ایک دفعہ بابا جی فریدؒ اپنے سفر کے دوران ایک بستی سے گزرے۔ دیکھا کہ ایک خوبصورت عورت ایک غریب عورت کو مار رہی ہے۔ بابا جی نے وجہ دریافت فرمائی۔ اطلاع ملی کہ یہ امیر عورت ایک عشرت گاہ کی مالکہ ہے اور غریب اس کی ملازمہ ہے۔ اس دن نوکرانی نے مالکن کو کاجل ڈالا اور اس کے ساتھ کوئی ریت کا ذرّہ بھی تھا جو اس کی خوبصورت آنکھوں میں بڑا تکلیف دہ لگا، اس لیے اس نے خادمہ کو مارا۔
بابا جی اپنے سفر پر گامزن ہو گئے۔ ایک مدت کے بعد واپسی کا سفر شروع ہوا اور اسی بستی کے قبرستان میں قیام کے دوران بابا جی نے ایک عجیب منظر دیکھا۔ ایک چڑیا نے ایک انسانی کھوپڑی میں اپنے بچے دیے ہوئے تھے، وہ چڑیا آتی اور چونچ میں خوراک لا کر بچوں کو کھلاتی، بچے کھوپڑی کی آنکھوں سے باہر منہ نکالتے اور خوراک لے کر اندر چلے جاتے۔
انسانی کھوپڑی کا یہ مصرف بابا جی کو عجیب سا لگا۔ انہوں نے یہ دیکھنے کے لئے مراقبہ کیا کہ یہ کھوپڑی کس آدمی کی ہے۔ انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو اسی خوبصورت عورت کی ہے جو آنکھ میں کاجل کے ساتھ ریت کا ذرّہ برداشت نہ کرتی تھی، اور آج اس کی آنکھوں میں چڑیا کے بچے بیٹھے ہوئے ہیں۔
[4/26, 11:20 AM] ‪+92 334 2005008‬: اﻣﺎﻡ ﻓﺨﺮﺍﻟﺪﯾﻦ ﺭﺍﺯﯼ ’’ ﺗﻔﺴﯿﺮ ﺍﻟﮑﺒﯿﺮ ‘‘ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻣﮧ آﻟﻮﺳﯽ ﻧﮯ ’’ﺭﻭﺡ ﺍﻟﻤﻌﺎﻧﯽ ‘‘ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ :
ﺣﻀﺮﺕ ﺑﺎﯾﺰﯾﺪ ﺑﺴﻄﺎﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ:
ﻣﺎﻭﺟﺪﺕ ﺷﻴﺌﺎ ﻳﺘﻘﺮﺏ ﺑﻪ
"ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﻣﺠﮭﮯ (ﺣﺎﻝ / ﺻﻔﺖ ) ﺑﺘﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﺅﮞ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻗﺮﺏ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺮ ﮨﺮ ﺻﻔﺖ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﻣﮕﺮ ﺟﺲ ﺻﻔﺖ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎﯾﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺳﺨﯽ ﮨﻮﺟﺎﺅﮞ، ﺳﺨﯽ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﺨﺎﻭﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﻋﺎﻟﻢِ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﻋﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻭ ﺩﺭﮔﺰﺭ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﮨﺎﺩﯼ ﺑﻨﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﮨﺎﺩﯼ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﺷﻔﯿﻖ ﺑﻨﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﺷﻔﻘﺖ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔ ﺍﻟﻐﺮﺽ ﮨﺮ ﮨﺮ ﺻﻔﺖ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﻣﮕﺮ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻭﻟﯿﺖ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﯽ۔ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻮﻻ! ﻣﯿﮟ ﮐﺲ ﺻﻔﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺗﯿﺮﺍ ﻗﺮﺏ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻭﮞ؟"
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ:
ﺗﻘﺮﺏ ﺍِﻟّﯽ ﺑﻤﺎ ﻟﻴﺲ ﻟﯽ .
’’ ﺍﮮ ﺑﺎﯾﺰﯾﺪ! ﻭﮦ ﺻﻔﺖ ﺍﭘﻨﺎ ﺟﻮ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮﻟﻮﮞ ﮔﺎ ‘‘ ۔
ﻋﺮﺽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ:
ﻳﺎﺭﺏ ﻣﺎﺍﻟﺬﯼ ﻟﻴﺲ ﻟﮏ .
’’ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻭﮦ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﯿﺮﮮ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ‘‘ ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ :
ﺍﻟﻌﺒﺪﻳﺖ ﻭﺍﻟﺬﻟﺖ ﻭﺍﻻﻓﺘﻘﺎﺭ .
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮧ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﺟﮭﮏ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮑﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﻭ ﺗﻮﺍﺿﻊ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﺍﺿﻊ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﻧﮑﺴﺎﺭﯼ ﮐﺎ، ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﺴﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﭘﺲ ﺍﯾﺴﯽ ﺻﻔﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺻﻔﺖ ﺻﺮﻑ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺅ۔ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮﻟﻮﮞ ﮔﺎ۔۔۔ ﮐﻤﺎﻝ ﺗﻮﺍﺿﻊ، ﮐﻤﺎﻝ ﺍﻧﮑﺴﺎﺭﯼ، ﮐﻤﺎﻝ ﺧﺸﻮﻉ، ﮐﻤﺎﻝ ﺧﻀﻮﻉ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺍﭘﺎ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺑﻦ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁ۔۔۔ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ، ﺗﺠﮭﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮﻟﻮﮞ ﮔﺎ۔۔۔ ﯾﮧ ﻗﺮﺏ ﮐﯽ ﻋﻈﻤﺖ ﮨﮯ۔ ﻗﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﻋﺒﺪﯾﺖ ﻭ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺴﯽ ﺻﻔﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺘﻨﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﻭ ﻋﺒﺪﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻋﺎﺟﺰ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮐﻤﺎﻝ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ.
[4/26, 11:21 AM] ‪+92 334 2005008‬: حضرت بایزید بسطامی رح علیہ فرماتے ھیں ....
خدا تعالیٰ کی اعانت کے بغیر قلب کو اس کی طرف متوجّہ کرنا بہت دشوار ھے....اور جب اس کی مدد شاملِ حال ھوتی ھے تو پھر سعی کے بغیر بھی قلب اس کی طرف متوّجہ ھو جاتا ھے....اور اُن لمحات میں خاص کشش محسوس ھونے لگتی ھے.....
[4/26, 11:24 AM] ‪+92 341 2300043‬: ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺑﺪﻣﻌﺎﺵ
ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺎﻟﮏ ﺑﻦ ﺩﯾﻨﺎﺭ ﺭﺡ ﮐﺎ ﮨﻤﺴﺎﯾﮧ ﺗﮭﺎ
ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﺍُﺱ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺭﮨﺘﮯ،
ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺎﻟﮏ
ﺑﻦ ﺩﯾﻨﺎﺭ ﺭﺡ ﺳﮯ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻣﻈﺎﻟﻢ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ
ﮐﯽ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻧﺼﯿﺤﺖ
ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ۔ ﻣﮕﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ
ﺁﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ "ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﺎ ﺁﺩﻣﯽ
ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺧﯿﻞ
ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔" ﺁﭖ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍُﺱ
ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ "ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﯼ
ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ" ﺗﻮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ
"ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺧﻼﻑ
ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﮯ ﮔﺎ۔" ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ
ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ "ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ
ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ۔" ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﮐﮧ "ﻭﮦ ﺗﻮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ
ﮐﺮﯾﻢ ﮨﮯ۔" ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺁﭖ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﮔﺌﮯ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﮐﭽﮫ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺍُﺱ ﮐﮯ
ﻇﺎﻟﻤﺎﻧﮧ ﺍﻓﻌﺎﻝ ﺣﺪ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ
ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﺟﺎ ﭘﮩﻨﭽﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ
ﻏﯿﺐ ﺳﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ "ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﻮ
ﻣﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮐﺮﻭ۔" ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﻦ ﮐﺮ
ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺭﺡ ﻧﮯ ﺍُﺱ
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ "ﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﻏﯿﺒﯽ
ﺁﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ
ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﯽ ﮨﮯ )ﮐﮧ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻧﮯ
ﺗﺠﮫ ﺟﯿﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮩﺎ
ﮨﮯ(۔" ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ "ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺗﻮ
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﻭﻟﺖ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ
ﺧﯿﺮﺍﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔" ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﺛﺎﺛﮧ ﺧﯿﺮﺍﺕ ﮐﺮ
ﮐﮯ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ ﺳﻤﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ
ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺎﻟﮏ ﺑﻦ ﺩﯾﻨﺎﺭ ﺭﺡ
ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ
ﺭﺡ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﮑﮧ ﻣﻌﻈﻤﮧ ﻣﯿﮟ ﺍُﺳﮯ ﺍِﺱ
ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ
ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ
"ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ
ﺍُﺱ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺍﺣﮑﺎﻡ ﭘﺮ ﺟﺎﻥ ﻭ ﺩﻝ
ﺳﮯ ﻧﺜﺎﺭ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﻋﻠﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍُﺱ
ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﺻﺮﻑ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮨﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﯽ
ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ
ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﺎﺋﺐ ﮨﻮﮞ۔" ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻭﮦ
ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭُﺧﺼﺖ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔
.. ﺍﻗﺘﺒﺎﺱ ﺍﺯ "ﺗﺬﮐﺮﮦ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ" ﺍﺯ ﺣﻀﺮﺕ ﺷﯿﺦ
ﻓﺮﯾﺪ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻋﻄﺎﺭ ﺭﺡ
[4/27, 11:10 PM] ‪+92 334 2005008‬: شاہ محدث دہلوی رح اللہ فرماتے ہیں۔
میرے والد نے #نبی کریم رسول الله صلى الله عليه و سلم کو خواب میں دیکھا۔
تو پوچھا کہ یا رسول اللہ کہ کس حسن میں #کشش زیادہ ہوتی ھے؟
آپ رسول الله صلى الله عليه و سلم نے فرمایا کہ میرا بھای #یوسف علیہ السلام میٹھیے حسن والہ تھا اور مین نمکین حسن والہ ہوں۔نمکیں حسن میں زیادہ پر کشش ہوتا ھے۔
میٹھے حسن میں تو وہاں #انگلیاں کٹ گیں لیکن ہیاں ایسا واقعہ پییش نہیں آیا تو آپ رسول الله صلى الله عليه و سلم نے جواب دیا اے #عبدالرحیم اللہ نے غیرت ع محبت کی وجہ سے #اللہ نے میرے #حسن کو لوگون کی نظروں سے چھپا دیا ھے۔
#حسن یوسف پے کٹیں #مصر میں انگشت زناں...
سر کٹاتے ہیں #تیرے نام پے مردان عرب ...
[4/29, 10:25 AM] ‪+92 334 2005008‬: استخارۂ خاص اگر کوئ شخص چاہے کہ مرید ہونے سے پہلے مجھے معلوم ہو جاۓ کہ کس بزرگ ہستی سے مجھے فیض ہو گا اور مجھے کس ہستی کا مرید ہونا چاہۓ تو وہ مندرجہ ذیل استخارہ کرے.انشاءاللہ بہت جلد خواب میں اس کا جواب مل جاۓ گا یا ظاہری طور پر کسی ایک بزرگ سے اسکی بے انتہا عقدیت بڑھتی جاۓ گی یہ بھی استخارہ کا جواب ہی ہوگا. "دو رکعت نفل بہ نیت استخارہ بیعت طریقت ادا کرے جس میں الحمدشریف کے بعد گیارہ بار سورہ اخلاص پڑھے اور چاروں سلاسل کے بانی ۱ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ ۲ خواجہ بہاؤالدین نقشبند ۳ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اور ۴ حضرت خواجہ شہاب الدین سہروردی کے ارواح مقدسہ کو ایصال ثواب کرے" "اس کے بعد الحمد شریف مع تسمیہ ۲۱ اکیس مرتبہ،درود شریف خضری مع تسمیہ ۱۱ بار، سورہ اخلاص مع تسمیہ ۱۱ بار پڑھے اور آخر میں دعا کرے. بغير بات کیۓ سو جاۓ جب تک جواب نہ ملے استخارہ کرتا رہے.
[4/29, 10:37 AM] ‪+92 334 2005008‬: اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نُورَ عَرْشِ اللّٰهِ ﷺ
اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ اْلاَوَّلينَ وَاْلاٰخِرينَ ﷺ
اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا شَفيعَ الْمُذْنِبِينَ ﷺ
اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَاتَمَ النَّبِيينَ ﷺ
اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَحْمَةً لِلْعَالَمينَ ﷺ
اَلصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اِمَامَ الْمُتَّقِينَ
[4/29, 3:40 PM] ‪+92 334 2005008‬: طاعت آں نیست کہ بر خاک نہی پیشانی
صدق پیش آر کہ اخلاص بہ پیشانی نیست
شیخ سسعدی شیرازی
اطاعت یہ نہیں ہے کہ تُو اپنی پیشانی کو خاک پر رکھے (سجدے کرے)، صدق سامنے لا (اور اُس کا اظہار کر) کہ اخلاص پیشانیوں (اور اُن پر پڑے نشانوں) میں نہیں ہے۔
[4/29, 11:11 PM] ‪+92 334 2005008‬: کیست کافر بے خبر ز ایمان شیخ
کیست مردہ بے خبر زجان شیخ
یعنی کافر ھے وہ جو شیخ کی قوت سے ناواقف ھے
اور مردہ ھے وہ شخص جو کامل مرشد کی روحانی طاقت سے بے خبر ھے۔
جب تک قرآن اور رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کے طریقہ کا علم ھمارے سامنے رھے گااور کامل شخصیتوں کا عمل اور ان کا حال ھماری آنکھوں کے سامنے نہ آئےگا تو اس وقت تک نہ قرآنی مفاھیم ومطالب سے صحیح طور پر آشنائی ھو سکتی ھے
اور نہ ھی طریقہ رسول کا صحیح ڈھب ھمیں نصیب ھو سکتا ھے۔
[5/1, 4:26 PM] ‪+92 334 2005008‬: فرمان حضرت سخی سلطان باهو رحمۃ الله علیه :
تصور اسم الله ذات کے بغیر دل سے خطرات خناس اور شیطان دفع نهیں هوتے خواه ساری عمر هی عربی کا معلم بنا رهے اور فقه کے مسائل پڑهتا رهے خواه ساری عمر عبادت و ریاضت میں صرف کر دے خواه کثرت ریاضت سے اس کی پیٹھ کبڑی هو جائے اور جسم سوکھ کر کانٹا هو جائے لیکن دل اسی طرح تاریک رهتا هے کچھ بهی فائده نهیں هوتا خواه اپنا سر ریاضت کے پتهر سے ٹکراتا رهے -
(کلید التوحید کلاں صفحه 109)
[5/1, 10:41 PM] ‪+92 333 3191909‬: اسلام علیکم جی حضور
محترم اس سوال پر رہنمائ فرمائیں اللہ اپ کی علم میں برکت وترقی دے
بدوح
يہ کيا چيز ہے يہ لفظ جو بھی ہے حروف تہجی میں سے ايک لفظ  چھوڑ کر ايک لفظ ليا گيا ہے بعض لوگ کہتے ہیں يہ باقوت موکل ہے بعض کہتے ہیں يہ اسم الہی ہے
پر حقیقت اس کی کيا ہے کوئی نہیں جانتا
آپ اس بارے میں کيا جانکارى رکھتے ہیں کيا رائے ہے آپ کی اس بارے میں
[5/2, 10:37 AM] ‪+92 334 2005008‬: واہ کریم امت دا والی مہر شفاعت کردہ
جبرائیل جہیے جس چاکر نبیاں دا سر کردہ
اوہ محبوب حبیب رباناں حامی روز حشر دا
آپ یتیم یتیماں تائیں ہتھ سراں تے دھردا
جے لکھ واری عطر گلابوں دھویے نت زباناں
نام انہاں دے لائق ناہیں کی قلمے دا کاناں
نعت انہاں دی لائق پاکی کد اساں ناداناں
میں پلیت ندی وچ وڑیا پاک کرے تن جاناں
( کلام میاں محمد بخش
[5/4, 8:46 PM] ‪+92 333 3191909‬: محمد کے عروج کی رات کا معراج کہا گیا ھے. جزاک اللہ.
[5/4, 9:23 PM] ‪+92 314 3166799‬: بھائی روءف صاحب بعض اوقات دانشمندانہ ملفوظات بکھیرتے ھوئے ہم بہت عجیب بات کہہ جاتے ھیں خدارا اسے تنقید برائے تنقید نہ سمجھئے گا..... اک سوچنے کی بات ھے کہ لجپال کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی رات زوال کی بھی ھے نعوزبااللہ... با محمدہوشیار باش
[5/4, 9:32 PM] ‪+92 300 4695094‬: بے شک اپ کی ھررات کیا ھرلحظہ عروج در عروج ھے وری الوری ھے
جزاک اللہ عمران بھای
[5/4, 10:03 PM] ‪+92 314 3166799‬: میں تو بالکل ہی کم علم رکھتا ھوں حضور گلشن شاہ جی سب کچھ آپ کے اور میرے مرشد کا فیضان ھے
[5/4, 10:13 PM] ‪+92 334 2005008‬: وہ اُرفع ہیں اس جا سے جہاں
جبریل کے پر جل جاتے ہیں
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
معراج مبارک اہل طلبِ علم
[5/4, 10:16 PM] ‪+92 334 2005008‬: زینب و مرتضٰی پهر حسن و حُسین ع
اور خاتونِ جنت پہ لاکھوں سلام ♥
حوصلہ دینے آئے گی جو قبر میں
ایسی نادیدہ صورت پہ لاکھوں سلام ♥
اللّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ ♥ _
[5/4, 10:23 PM] ‪+92 334 2005008‬: الصلوٰۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ و علیٰ اٰلک واصحٰبک یا رسول اللہ
تمام عالمِ اسلام کو جشنِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالی اس بابرکت رات کی رحمتوں برکتوں سے ہم سب کو نوازے آمین
مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
؎شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
؎جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
[5/4, 10:56 PM] ‪+92 334 2005008‬: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسّلام علیکم
نفل نماز شبِ معراج
ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے ستر مرتبہ بیٹھ کر یہ پڑھے
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ المَلِکُ الحَقُ المُبینُ
دوسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ نصر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ پڑھے۔
اِنَّکَ قَویُّ مُّعِینٌ وَاحِدِیٌ دَلِیلٌ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ۔
تیسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے پھر درگاہ رب العزت میں دعاء مانگے، انشاءاللہ تعالٰی جو حاجت ہو گی وہ اللہ تعالٰی قبول فرمائے گا۔
[5/4, 10:59 PM] ‪+92 334 2005008‬: ::: واقعہ معراج اور سائنس :::
تحریر : مولانا فیاض خان سواتی
واقعہ معراج کا کچھ حصہ قرآن کریم میں مذکور ہے جبکہ اسکی تفصیلات احادیث صحیحہ میں تقریباً 45 صحابہ کرامؓ سے تواتر کیساتھ منقول ہیں، یہ حضورؐ کے تقریباً تین ہزار معجزات میں سے ایک بڑا معجزہ ہے، جو راجح قول کے مطابق سن 11 نبوی میں 27 رجب کو پیش آیا، معجزہ کا معنٰی ہی یہ ہوتا ہے کہ جو عقل کو عاجز کر دے، لیکن جو لوگ ہر چیز کو عقل کے ترازو سے ہی تولنے کے عادی ہیں وہ اس کا بھی انکار کر دیتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جہان سے دوسرے جہان تک اس دنیاوی جسم کیساتھ اتنا لمبا سفر رات کے تھوڑے سے حصے میں ہوسکے، اسکے متعلق حضرت مولانا علامہ سید محمد انور شاہ کشمیریؒ کی ایک عبارت ان کے ”ملفوظات“ میں نظر سے گزری جسے ان کے داماد دارالعلوم دیوبند کے فاضل حضرت مولانا سید احمد رضا بجنوریؒ نے مرتب فرمایا ہے جس نے واقعہ معراج کو سائنس کی زبان سے بھی ثابت کر دیا، احباب ملاحظہ فرمائیں، وہ فرماتے ہیں،
”جب تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں دنیا میں عملی شکل اختیار نہ کر لیں گی اس وقت تک قیامت نہ آئے گی، انبیاء کے معجزات کا عملی مشاہدہ کرادیا جائے گا۔
(ف) اس بات کو اب پچاس سال کے قریب ہو گئے، چنانچہ آہستہ آہستہ سب حقائق کا تجربہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور آج کل کے خلائی سفر کرنے والے سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سیر کرتے ہیں، ابھی یہ بھی ابتدائی حیثیت ہے، مستقبل قریب میں خلائی مسافروں کا سفر نہایت تیز رفتار ہوگا، وہ بہت حیرت انگیز ہوگا، کیونکہ ستاوں کی درمیانی مسافت کو بہت تیزی سے طے کر لیں گے، جس کا تصور بھی ہمارے لئے مشکل ہے۔
گارڈن کوپر کا زمین کے اردگرد 90 منٹ میں 22 چکر لگانا ایسے نئے دور کا پیغام ہے جسے آئن سٹائن نے اپنے نظریئے اضافت کی بناء پر پہلے ہی صحیح مان لیا تھا، یہ خلائی سفر گارڈن کوپر نے 90 منٹ میں طے کر لیا، اور گارڈن کوپر کی عمر اس خلائی سفر میں کم ہو گئی۔
اب تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفرِ معراج اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر اٹھایا جانا اورقرب قیامت میں نازل ہونا ایک حقیقت ثابتہ بن چکا ہے، وان یوما عند ربک کالف سنۃ مما تعدون (اور تیرے رب کے ہاں ایک دن ایک ہزار سال جتنا ہے جن کو تم شمار کرتے ہو) کی تفسیر تجربہ میں آگئی، ایک فلاسفر نے لکھا ہے کہ
”خلائی کشتی کے ذریعے ایک سے دوسرے کہکشاں تک آنا جانا ممکن الوقوع ہے اور وہاں کے حساب سے پچپن سال اور زمین کے حساب سے تین لاکھ سال گزر چکے ہوں گے“ یہ اس نے بڑے تھکا دینے والے تجربے کے بعد حساب لگایا ہے۔
سعدیؒ نے کیا خوب کہا ہے
زباں تا بود در دہاں جائے گیر
ثنائے محمد بود دل پذیر
حبیبِ خدا اشرف انبیاء
کہ عرشِ مجیدش بود متکا
سوار جہاںگیر یکراں براق
کہ بگزشت از قصر نیلی رواق
اللہ کریم ہمیں حضورؐ کے معجزات کو برحق تسلیم کرنے کی توفیق عنایت فرمائے،آمین۔
[5/4, 11:13 PM] ‪+92 334 2005008‬: مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا
میں کہ ذرہ ہوں مجھے وسعتِ صحرا دےدے
کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا
میں ہوں بےکس ترا شیوہ ہے سہارا دینا
میں ہوں بیمار ترا کام ہے اچھا کرنا
تُو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے
کہ تری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا
تیرے صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
جس نے، جس رنگ میں چاہا مجھےرُسوا کرنا
یہ ترا کام ہے اے آمنہ کے دُرِّ یتیم
ساری امّت کی شفاعت، تنِ تنہا کرنا
کثرتِ شوق سے اوسان مدینے میں ہیں گم
نہیں کُھلتا کہ مجھے چاہیے کیا کیا کرنا
یہ تمنائے محبت ہے کہ اے داورِ حشر
فیصلہ میرا سپردِ شہہِ بطحا کرنا
آل و اصحاب کی سنت ، مرا معیارِ وفا
تری چاہت کے عوض ، جان کا سودا کرنا
شاملِ مقصدِ تخلیق یہ پہلو بھی رہا
بزمِ عالم کو سجا کر ترا چرچا کرنا
یہ صراحت ورفعنالک ذکرک میں ہے
تیری تعریف کرنا ،تجھے اونچا کرنا
تیرے آگے وہ ہر اک منظرِ فطرت کا ادب
چاند سورج کا وہ پہروں تجھے دیکھا کرنا
طبعِ اقدس کے مطابق وہ ہواؤں کا خرام
دھوپ میں دوڑ کے وہ ابر کا سایا کرنا
دشمن آجائے تو اٹھ کر وہ بچھانا چادر
حسنِ اخلاق سے غیروں کو وہ اپنا کرنا
کوئی فاروق سے پوچھے کہ کسے آتا ہے
دل کی دنیا کو نظر سے تہہ وبالا کرنا
اُن صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام
جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا
مجھ پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی
کہنے والے اسے کہتے ہیں، خدا کا کرنا
کلام حضرت الشیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ گولڑہ شریف
[5/5, 12:37 PM] ‪+92 314 3166799‬: بہت خوب حافظ الطاف صاحب ماشاءاللہ
[5/5, 9:14 PM] ‪+92 334 2005008‬: جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
اوناں دے جسماں اچ ساواں نیہں ہوندیاں
جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
اوناں دے جین دی کوئی راواں نیہں ہوندیاں
جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
اوناں دے جسماں اچ جاناں نئیں ہوندیاں
جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
او جاناں ساری زندگی نیں روندیاں
جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
اوناں دے اندر کوئی چاہواں نئیں ہوندیاں
جناں دی ماواں نئیں ہوندیاں
اونا دی دنیا اچ رہن دی کوئی تھاواں نئیں ہوندیاں
اوناں دے جسماں اچ ساواں نیہں ہوندیاں
اوناں دے جسماں اچ ساواں نیہں ہوندیاں
ماواں دی قدر کرو۔
ربا سب دی ماواں نوں سلامت رکھ
تے تاقیامت رکھ
آمین۔ثم آمین یا رب العالمین
[5/6, 3:32 PM] ‪+92 334 2005008‬: هُوَ الْـحَبِيبُ الذِّي تُرْجَى شَفَاعَتُهُ
لِكُلِّ هَوْلٍ مِنَ الأَهْوَالِ مُقْتَحِمِ
دَعَا إِلىَ اللَّـهِ فَالْـمُسْتَمْسِكُونَ بِهِ
مُسْتَمْسِكُونَ بِحَبْلٍ غَيْرِ مُنْفَصِمِ
اللَّهـُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ عَدَدَ مَا فِي عِلْمِ اللَّـهِ صَلَاةً دائِمةً بَدَوَامِ مُلْكِ اللَّـهِ
[5/6, 3:33 PM] ‪+92 334 2005008‬: ثنائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم از غیر مسلم
ہم کسی دین سے ہوں قایلِ کردار تو ہیں
ہم ثنا خوانِ شاہِ حیدرِ کرار تو ہیں
نام لیوا ہیں محمد ﷺ کے ، پرستار تو ہیں
یعنی مجبور بہِ احمدِ مختار ﷺ تو ہیں
عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمد ﷺ پہ اجارہ تو نہیں
کنور مہندر سنگھ بیدی
اللهم صل وسلم على سيدنا و مولانا محمد قد ضاقت حيلتى انت وسيلتى ادركنى يا رسول الله صلى الله تعالى عليه وآله و اصحابه وازواجه وبارك وسلم وصلوا عليه بقدر شانہ و بعدد کل معلوم لک
♥♥♥ اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد ♥♥♥
♥♥♥ اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد ♥♥♥
سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّهِ الْعَظِيم وَ بِحَمْدِهِ أستغفر الله-
الصلٰوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رحمتہ للعالمین اغثنی -
یا رسول اللہ انی غريب مفلس مضطر انتظربباك اعطنى قطرة من سحاب جودك يا رسول الله.
اللھم صلی علی محمدالنبی الامی وآلہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما
اللھم صلی علی محمدالنبی الامی وآلہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما
اللَّهـُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحْبِهِ أجْمَعِينَ
اللَّهـُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ أَنْ تَغْفِرَ لَنَا وَلِوَالِدِينَا وَالْـمُؤْمِنينَ وَالْـمُؤْمِنَاتِ وَالْـمُسْلِمِينَ وَالْـمُسْلِمَاتِ الْأَحْيَاءِ مِنْهُم وَالْأَمْوَاتِ يَا اللَّـه....اللهم امين يارب العالمين......
♥♥♥ اللهم صل وسلم على سيدنا و مولانا محمد قد ضاقت حيلتى انت وسيلتى ادركنى يا رسول الله صلى الله تعالى عليه وآله و اصحابه وازواجه وبارك وسلم وصلوا عليه بقدر شانہ و بعدد کل معلوم لک
[5/6, 9:29 PM] ‪+92 334 2005008‬: مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتے ھیں کہ ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ھو رھا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پُرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رھا تھا۔ بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اُس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
"سردی نہیں لگ رھی؟"
دربان نے جواب دیا: "بہت لگتی ھے حضور۔ مگر کیا کروں، گرم وردی ھے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ھے۔"
"میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ھی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ھوں تمہیں۔"
دربان نے خوش ھو کر بادشاہ کو فرشی سلام کہے اور بہت تشکّر کا اظہار کیا، لیکن بادشاہ جیسے ھی گرم محل میں داخل ھوا، دربان کے ساتھ کیا ھوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اُس بوڑے دربان کی اکڑی ھوئی لاش ملی اور قریب ھی مٹّی پر اُس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
"بادشاہ سلامت، میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رھا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔"
حکایاتِ فارسی
از ۔ سوزِ رومی
[5/6, 9:29 PM] ‪+92 334 2005008‬: حضرت مجدد الف ثانی علیہ الرحمہ کی خدمت میں ایک شخص بغرض حصول نصیحت حاضر ہوا.
آپ نے نصیحت کے موتی دیتے ہوئے اسے فرمایا کہ بیٹا نہ کبھی خدا بننے کی اور نہ کبھی مصطفیٰ ﷺ بننے کوشش کرنا..
وہ شخص حیرت سے گویا ہوا کہ،
حضور کیا ایسی بدبختی بھی کسی سے سرزد ہوسکتی ہے؟
فرمایا کہ یہ اللہ ہی کی شان ہے کہ فعّال لما یرید
وہ جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے کرتا ہے.
لہٰذا کبھی اپنے بارے میں یہ گمان ہر گز نہ کرنا کہ تو جو چاہے اور جیسا چاہے کام تیری مرضی کے موافق ہوجائے..
کام کبھی تیری مرضی کے مطابق ہوگا اور کبھی تیری منشاء کے خلاف ہوگا کہ یہ صرف شانِ خداوندی ہے کہ ہر کام اس کی منشاء کے مطابق ہوتا ہے.
اور کبھی مصطفیٰ کریم ﷺ نہ بننے کا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف حضور احمد مجتبٰی محمد مصطفیٰﷺ ہی کی شان ہے کہ جس نے ان کی بات مان لی وہ مومن ہوگیا اور جس نے ان کی بات رد کردی وہ کافر و جہنمی ہوگیا..
لہٰذا اگر تو بھی یہ چاہتا ہے کہ تیری ہر بات مِن و عَن تسلیم کرلی جائے..
تیری رائے سے اختلافات نہ کئے جائیں..
تیری بات ہی کو حتمی و یقینی سمجھا جائے..
اور تیرے قول کو رد نہ کیا جائے..
تو سمجھ لے کہ تو اپنے آپ کو مسندِ نبوت پر بٹھانے کے گناہِ عظیم کا مرتکب ہوچکا..
[5/6, 10:12 PM] ‪+92 334 2005008‬: "تُو کُجا ، من کُجا""تُو کُجا ، من کُجا"
تو امیرِ حرم میں فقیرِ عجم
تیرے گُن اور یہ لب میں طلب ہی طلب
تو عطا ہی عطا تُو کُجا ، من کُجا
تو ابد آفریں ، میں ہوں دو چار پل
تو یقیں ، میں گُماں ، میں سُخن تو عمل
تو ہے معصومیت ، میں نری معصیت
تو کرم ، میں خطا ، تو کُجا ، من کُجا
تو ہے احرامِ انوار باندھے ہوئے
میں درودوں کی دستار باندھے ہوئے
کعبہ عشق تو ، میں تیرے چار سُو
تو اثر میں دُعا ، تو کجا ، من کجا
تو حقیقت ہے، میں صرف احساس ہوں
تو سمندر ، میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں
میرا گھر خاک پر اور تیری رہگذر
سدرۃُ المُنتہیٰ ، تو کُجا ، من کُجا
میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے میرا
تیری رحمت مگر دل نہ توڑے میرا
کاسہ ذات ہوں ، تیری خیرات ہوں
تو سخی میں گدا ، تو کجا ، من کجا
ڈگمگاؤں جو حالات کے سامنے
آئے تیرا تصور مجھے تھامنے
میری خوش قسمتی ، میں تیرا امتی
تو جزا ، میں رضا ، تو کجا ، من کجا
میرا ملبوس ہے پردہ پوشی تیری
مجھ کو تابِ سخن دے خموشی تیری
تو جلی ، میں خفی ، تو اٹل ، میں نفی
تو صلہ ، میں گلہ ، تو کُجا ، من کُجا
دُوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں
آنسوؤں کی زباں ، ہو میری ترجماں
دل سے نکلے صدا ، تو کجا ، من کجا
مظفر وارثی
تو امیرِ حرم میں فقیرِ عجم
تیرے گُن اور یہ لب میں طلب ہی طلب
تو عطا ہی عطا تُو کُجا ، من کُجا
تو ابد آفریں ، میں ہوں دو چار پل
تو یقیں ، میں گُماں ، میں سُخن تو عمل
تو ہے معصومیت ، میں نری معصیت
تو کرم ، میں خطا ، تو کُجا ، من کُجا
تو ہے احرامِ انوار باندھے ہوئے
میں درودوں کی دستار باندھے ہوئے
کعبہ عشق تو ، میں تیرے چار سُو
تو اثر میں دُعا ، تو کجا ، من کجا
تو حقیقت ہے، میں صرف احساس ہوں
تو سمندر ، میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں
میرا گھر خاک پر اور تیری رہگذر
سدرۃُ المُنتہیٰ ، تو کُجا ، من کُجا
میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے میرا
تیری رحمت مگر دل نہ توڑے میرا
کاسہ ذات ہوں ، تیری خیرات ہوں
تو سخی میں گدا ، تو کجا ، من کجا
ڈگمگاؤں جو حالات کے سامنے
آئے تیرا تصور مجھے تھامنے
میری خوش قسمتی ، میں تیرا امتی
تو جزا ، میں رضا ، تو کجا ، من کجا
میرا ملبوس ہے پردہ پوشی تیری
مجھ کو تابِ سخن دے خموشی تیری
تو جلی ، میں خفی ، تو اٹل ، میں نفی
تو صلہ ، میں گلہ ، تو کُجا ، من کُجا
دُوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں
آنسوؤں کی زباں ، ہو میری ترجماں
دل سے نکلے صدا ، تو کجا ، من کجا
مظفر وارثی
[5/7, 1:07 AM] ‪+92 333 7023492‬: چونکہ ہم انسان ہیں ، کوئی مشین نہیں تو ہم اداس بھی ہوتے ہیں ، دکھی بھی ہوتے ہیں، کسی اپنے یا غیر کی کوئی بات یا رویہ بہت ہرٹ بھی کر جاتا ہے، خاموشی اچھی لگتی ، تنہائی بہت بھاتی وغیرہ وغیرہ ایسے تمام احساسات و جذبات ، یقین مانیں دوستو بہت نارمل ہیں اور میرے و آپ سمیت سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہیں۔ ۔ ۔ فرق ڈالنے والی بات ہے صرف آپکا " مضبوط ہونا ، کھڑے و جمے رہنا" حوصلہ رکھیں جناب ، کیوں کہ ایسے تمام وقتی جذبات منفی نہیں ہوتے اور برے بھی نہیں ہوتے۔ ۔ کوئی جتنا بھی اچھا ہو ، کامیاب ہو ایسا سب کے ساتھ ہو سکتا۔ بس کرنا یہ ہوتا ہے کہ ایسی حالت میں وقتی پریشانی کے ساتھ ساتھ فورا دل و دماغ اس بات کی تکرار میں لگائیں کہ " اسکا حل کیا ہے" ۔ " خود کو باہر کیسے نکالنا ہے" ، آپکی تمام سوچوں کا رخ بہتری کی طرف ہو ، مثبت پہلو سامنے ہو، فوکس صرف " حل " ہو۔ ۔ ۔ پہلے سوچیں پھر عمل کریں اور پھر جائزہ لیں، نوٹ کر لیں کہ " سوچنا ، عمل کرنا اور جائزہ لینا" کسی بھی پریشانی ، اداسی ، مشکلات کے عملی حل کی بنیادی باتیں ہیں۔ یاد رکھیں دوستو ، اس دنیا میں ہاتھ پکڑ کر سکھانے والے بہت۔ ۔ بہت۔ ۔ ۔ بہت کم ملتے، کوئی بھی ہمیشہ آپکو نہ تو خوش رکھ سکتا، نہ ہنسا سکتا ، نہ ساتھ دے سکتا ۔ ۔ ۔آپکو مضبوط بنانے والا ، ہمت و حوصلہ دینے والا صرف اور صرف آپ " خود " ہی ہو ، سمجھ آ جائے تو یہ بھی پلے باندھ لو کہ اپنے رب کو خوشی یا پریشانی دونوں حالتوں میں اپنے ساتھ ایسے جوڑے رکھنا جیسےآپ میسج کرتے وقت اپنی انگلی موبائل سکرین سے جوڑتے ہو ۔ ۔ ۔ بہت قریب سے اور بار بار ۔
[5/7, 1:09 AM] ‪+92 333 7023492‬: [5/7, 12:29 AM] ‪+92 333 7021215‬: باپ چار بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہوا، ایک سیٹ پرخاموشی سے بیٹھ گیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا بچے؟ بچے نہیں آفت کے پرکالے تھے۔ انہوں نے ٹرین چلتے ہی آسمان سر پر اٹھا لیا کوئی اوپر کی سیٹوں پر چڑھ رہا ہے ،تو کسی نے مسافروں کا سامان چھیڑنا شروع کر دیا کوئی چچا میاں کی ٹوپی اتار کر بھاگ رہا ہے تو کوئی زور زور سے چیخ کر آسمان سر پر اٹھا رہا ہے مسافر سخت غصے میں ہیں کیسا باپ ہے ؟ نہ انہیں منع کرتا ہے نہ کچھ کہتا ہے کوئی اسے بے حس سمجھ رہا ہے تو کسی کے خیال میں وہ نہایت نکما ہے بلآخر جب برداشت کی حد ہو گئی تو ایک صاحب غصے سے اٹھ کر باپ کے پاس پہنچے اور ڈھاڑ کر بولے "آپ کے بچے ہیں یا مصیبت ؟ آخر آپ ان کو ڈانٹتے کیوں نہیں؟ باپ نے ان صاحب کی طرف دیکھا اس کی آنکھیں آنسووں سے لبریز تھیں اور بولا 'آج صبح ان کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے میں ان کو وہیں لے کر جا رہا ہوں۔ مجھ میں ہمت نہیں کہ ان کو کچھ کہہ سکوں۔ آپ روک سکتے ہیں تو روک لیں ۔۔۔۔۔۔ سارے مسافرایک دم سناٹے میں آ گئے۔۔۔ ایک ہی لمحے میں منظر بالکل بدل چکا تھا وہ شرارتی بچے سب کو پیارے لگنے لگے تھے سب آبدیدہ تھے سب انہیں پیار کر رہے تھے، اپنے ساتھ چمٹا رہے تھے۔ زندگی میں ضروری نہیں کہ حقائق وہ ہی ہوں جو بس ہمیں نظر آرہے ہوں بلکہ وہ بھی ہوسکتے ہیں جو ہمیں نظر نہ آ رہے ہو ں، یاد رکھیئے رائے بنانے میں وقت لگائیں، بد گمانی سے پہلے خوش گمانی کو کچھ وقت دیں، فیصلے سے پہلے ذرا ایک بار اور سوچ لیں، بس ایک بار اور۔۔۔۔۔ اور بس اپنے ہی درست اور عقل کل ہونے پہ اصرار نہ کریں۔ اللہ بہت محبت سے ہمیں دیکھ رہا ہے اور اپنے بندوں کے لئے معافی کو پسند کرتا ہے.
[5/7, 12:41 AM] ‪+92 333 7021215‬: چونکہ ہم انسان ہیں ، کوئی مشین نہیں تو ہم اداس بھی ہوتے ہیں ، دکھی بھی ہوتے ہیں، کسی اپنے یا غیر کی کوئی بات یا رویہ بہت ہرٹ بھی کر جاتا ہے، خاموشی اچھی لگتی ، تنہائی بہت بھاتی وغیرہ وغیرہ ایسے تمام احساسات و جذبات ، یقین مانیں دوستو بہت نارمل ہیں اور میرے و آپ سمیت سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہیں۔ ۔ ۔ فرق ڈالنے والی بات ہے صرف آپکا " مضبوط ہونا ، کھڑے و جمے رہنا" حوصلہ رکھیں جناب ، کیوں کہ ایسے تمام وقتی جذبات منفی نہیں ہوتے اور برے بھی نہیں ہوتے۔ ۔ کوئی جتنا بھی اچھا ہو ، کامیاب ہو ایسا سب کے ساتھ ہو سکتا۔ بس کرنا یہ ہوتا ہے کہ ایسی حالت میں وقتی پریشانی کے ساتھ ساتھ فورا دل و دماغ اس بات کی تکرار میں لگائیں کہ " اسکا حل کیا ہے" ۔ " خود کو باہر کیسے نکالنا ہے" ، آپکی تمام سوچوں کا رخ بہتری کی طرف ہو ، مثبت پہلو سامنے ہو، فوکس صرف " حل " ہو۔ ۔ ۔ پہلے سوچیں پھر عمل کریں اور پھر جائزہ لیں، نوٹ کر لیں کہ " سوچنا ، عمل کرنا اور جائزہ لینا" کسی بھی پریشانی ، اداسی ، مشکلات کے عملی حل کی بنیادی باتیں ہیں۔ یاد رکھیں دوستو ، اس دنیا میں ہاتھ پکڑ کر سکھانے والے بہت۔ ۔ بہت۔ ۔ ۔ بہت کم ملتے، کوئی بھی ہمیشہ آپکو نہ تو خوش رکھ سکتا، نہ ہنسا سکتا ، نہ ساتھ دے سکتا ۔ ۔ ۔آپکو مضبوط بنانے والا ، ہمت و حوصلہ دینے والا صرف اور صرف آپ " خود " ہی ہو ، سمجھ آ جائے تو یہ بھی پلے باندھ لو کہ اپنے رب کو خوشی یا پریشانی دونوں حالتوں میں اپنے ساتھ ایسے جوڑے رکھنا جیسےآپ میسج کرتے وقت اپنی انگلی موبائل سکرین سے جوڑتے ہو ۔ ۔ ۔ بہت قریب سے اور بار بار ۔
[5/8, 4:49 PM] ‪+92 312 3715542‬: سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ. سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ.
سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ, سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ.
سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ. سُبحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ ، سُبحَانَ اللّهِ الْعَظِيمِ.
[5/8, 8:31 PM] ‪+92 333 3999315‬: ﭘﮍﮪ ﮐﮯ ﻧﮩﺞ ﺍﻟﺒﻼﻏﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ
ﻟﻮﮒ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﺩﯾﺐ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﯿﺮﮮ ﺧﻄﺒﻮﮞ ﮐﺎ ﻓﯿﺾ ﮨﮯ ﺯﯾﻨﺐ
ﺁﺝ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺧﻄﯿﺐ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
شب یکم شعبان المعظم ،
شب ولادت عقیلہ بنی ھاشم جناب سیدہ زینب بنت علی ع کے موقع پر تمام مومنین اور امام زمانہ عج کو مبارک پیش کرتے ہیں
[5/9, 1:47 PM] ‪+91 99601 38110‬: 🌴🌹Mahe Sha'baan
🌹🌴
Hazrt-e Anas Bin Maik
رضي الله تعالي عنه
Mahe Sha'baan  Ka Chand Nazar Ate Hi
Sahaba-e Kiramرضي الله تعالي عنه
Tilawate Quraane Majeed  Me Mashghool Ho Jate
Apne Amwaal Ki ZAKAAt Nikalte Take Kamzor-O Miskeen Log Mahe Rzaan Ke Rozo e Liye Taiyari Kar Sake
Hukkam Qaidiyo Ko Talab Kar Ke Jis Par Had "Saza" Qaim Karna Hoti Uspar Had Qaim Kar Ke Baqiya Ko Azad Kar Dete,
Tajir Apne Qarz Ada Kar Dete, Dusro Se Apne Qarze Wusool Kar Lete,
Aur Ramzanul Mubarak Ka Chand Nazar Ate Hi Ghusl Kar Ke
'Baaz Hazrat Aitikaf Me Baith Jate .
📝
Gunyatut Taalebeen
Jild 1 Safa 246.
Hazrte Abdullah Bin Abi Qaisرضي الله تعالي عنه
Se Marwi He Ke Unho Ne
Ummul Mo'meneen Syedatuna Aayesha Siddiqaرضي الله تعالي عنها
Ko Farmate Huwe Suna,
*Mere Sar Taaj
صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم
Ka Pasandida Mahina
SHABAN-Ul MUAZ'ZAM Tha Ke
Isme Roze Rakha Karte Phir Ise
Ramadan-Ul Mubarak Se Mila Dete -
📝
Abu Daood
Jild 2 Safa 319.
Rasule Akram, Noore Mujassam, Shahe Bani Aadam, Nabiyye Muhtasham Shafeye Umam صلی اللہ تعالي علیہ والہ وسلم Ka Sha’banul Muazzam Ke Bare Me Farmane Mukarram Hai, “Shaban Mera Mahina Hai Aur Ra-mazan Allah عزوجل Ka Mahina Hai”.
📝
Al Jameyus-sagir Lissuyuti, S:1, Hadis:4889, Darul Kutubul Ilmiyya Bairut.
Ek Rivayat me Nabi Kareem Sallallahu Alaihivasallam ne is Mahine ko Apna Mahina qaraar diya he ,Chunache farmaya.
📝
Sh'abaan Mera Mahina Hai Aur Ramzan Allah Ta'ala Ka Mahina Hai.
📝
Kanzul Ummaal 35172.
🌴Sh'abaan  Ke Mahine Me A'amaal Kï Peshi🌴
Is Mahine Me A'amaal Kï Peshi Hoti Hai ,Chunache Hazrat Usama Bin Zaid Radiyallahu Anhu Se Rivayat Hai Ke Nabi Kareem Sallallahu Alaihivasallam Irshad Farmate Hai,
Rajjab Aur Ramzan Ke Darmiyan Jo  Sh'abaan Ka Mahina Hai ( Aam Taur Per) Log Usse Gaflat Ka Shikaar Hote Hai Halanki Is Mahine Me Bando ake A'amaal Allah Ta'ala Ke Huzoor Pesh Kiye Jate Hai. "
📝
Shobul imaan 3540.
🌴Sha’ban Ke Panch Huruf Ki Bahare🌴
سبحان الله عزوجل !
Mahe Sha’banul Muazzam Ki A-za-mato Par Qurban Iski Fazeelat Ke Liye Itna Hi Kaafi Hai Ki Hamare Meethe Meethe Aaqa Makki Madani Mustafa صلی اللہ تعالي علیہ والہ وسلم Ne Ise “MERA MAHINA” Farmaya.
Sayyiduna Gause Aazam, Mahbube Subhani, Kindile Noorani, Shaikh Abdul Qadir Zilani رحمة الله تعالي عليه Hambali lafz “SHA’BAN” Ke Paanch Huruf : “ش، ع، ب، ا، ن“ Ke Muta’allik Nakl Farmate Hai ش Se Murad “Sharaf” Yaa’ni Buzurgi ع Se
Se Murad “Uluvv” Yaa’ni Bulandi ب Se Murad “Bir” Yaa’ni Ehsan Wa Bhalayi ا Se “Ulfat” Aur ن Se Murad “Noor” Hai.
            To Ye Tamam Cheeze Allah Ta’aala Apne Bande Ko Is Mahine Mee Ata Farmata Hai, Ye Wo Mahina Hai jisme Nekiyon ke darwaze khol diye jate hai, Ba-rakaton ka nuzool hota hai, Khatayen mita di jati hai aur Gunahon ka kaffara ada kiya jata hai, aur Khairul Bariyya, Sayyidul Wara Janabe Muhammade Mustafa صلی اللہ تعالي علیہ والہ وسلم par Durude Paak ki kasrat ki jati hai aur ye Nabiyye Mukhtar صلی اللہ تعالي علیہ والہ وسلم par Durud bhejne ka kahina hai.
📝
Gunyatut-Talibin, Jild 1 Safa 342 341 Darul Kutubul Ilmiyya Bairut
📝
Aaqa Ka Mahina Safa 2-3.
🌴🌹Qadri Islahi Group
9960 138 110🌹🌴
------------------

No comments:

Post a Comment